بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کے استعفے،منظوری کا آئینی پراسیس کیا ہے؟ جانیئے اس رپورٹ میں

datetime 12  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/کراچی (نیوزڈیسک) قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے متحدہ قومی موومنٹ کے 24 اراکین کی طرف سے موصول ہونے والے استعفوں کی تصدیق کر کے ان پر ضابطے کی کارروائی کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ بدھ کو ایم کیو ایم کے ارکان قومی اسمبلی نے اجلاس میں شرکت کی اور بعد ازاں رکن قومی اسمبلی ثمر سلطانہ جعفری کے علاوہ 23 ارکان نے ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور اپنے استعفے ان کے حوالے کیے۔ ایم کیو ایم کے ارکان نے اس موقع پر فرداً فرداً اپنے استعفوں کی تصدیق بھی کروائی بی بی سی کے مطابق قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے متحدہ قومی موومنٹ کے 24 اراکین کی طرف سے موصول ہونے والے استعفوں کی تصدیق کر کے ان پر ضابطے کی کارروائی کرنے کا حکم جاری کر دیا تاہم سندھ اسمبلی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وہاں سپیکر کی جانب سے تاحال استعفوں کی تصدیق کا عمل شروع نہیں کیا گیا ہے۔قومی اسمبلی کے ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی میں موجود ایم کیو ایم کے اراکین نے آئین کے آرٹیکل 64 کی شق ایک کے تحت اپنے ہاتھ سے لکھے ہوئے استعفے رضاکارانہ طور پر سپیکر ایاز صادق کو جمع کرائے۔قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط میں شق 34 کے تحت استعفے موصول ہونے کے بعد سپیکر کو یہ تصدیق کرنا ہوتی ہے کہ استعفے رضاکارانہ طور پر کسی دباو ¿ کے بغیر دیے گئے ہیں اور انھیں یہ بھی دیکھنا ہوتا ہے کہ یہ استعفے ہاتھ سے تحریر کیے ہوئے ہیں یا نہیں۔سپیکر ایاز صادق نے متحدہ کے اراکین سے فرداً فرداً یہ استعفے وصول کیے اور ہر ایک رکن سے قواعد کے مطابق یہ سوال پوچھا کہ وہ استعفیٰ اپنی منشا اور بغیر کسی دباو ¿ کے دے رہے ہیں۔سپیکر نے استعفوں کی تصدیق کا عمل مکمل کرنے کے بعد تمام استعفوں کو ایوان کی لیگل برانچ کو نوٹیفیکیشن جاری کرنے کےلئے بھیج دیا۔لیگل برانچ نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے بعد انھیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیج دے گی۔الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کی طرف سے نوٹیفیکیشن موصول ہونے کے بعد قومی اسمبلی کی ان نشستوں کے خالی ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گا۔ادھر سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع نے بتایا کہ اسمبلی کے سپیکر آغا سراج درانی نے ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی کے استعفے فوری طور پر منظور نہیں کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے کل 51 ارکان اسمبلی میں سے 41 نے خود پیش ہوکے استعفے دئیے . باقی دس کے استعفے فیکس کے ذریعے موصول ہوئے ہیں سپیکر آغا سراج درانی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایم کیو ایم کے ارکان سے درخواست کریں گے کہ وہ استعفے واپس لے لیں۔انھوں نے کہا کہ استعفے واپس نہ لینے کی صورت میں وہ رولز آف پروسیجر پر عمل کریں گے اور تمام ارکان کو ایک ایک کرکے اپنے چیمبر میں بلاکے ان کے استعفوں کی تصدیق کریں گے۔انھوں نے کہا کہ وہ اس بات کا بھی جائزہ لیں گے کہ کہیں ارکان نے یہ استعفے دباو ¿ میں آکر تو نہیں دئیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…