اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایم کیو ایم کی پارلیمانی کمیٹی نے کراچی آپریشن سمیت سندھ حکومت سے تحفظات رکھتے ہوئے قومی اور سندھ اسمبلی سے استعفےٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے ، الطاف حسین نے بھی اس فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ کو غیر اعلانیہ پابندی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، ہمارا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہمارے کارکنوں کو اٹھا کر ماردیا جاتا ہے ، ہمارے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے ، نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن سندھ اسمبلی میں 40اراکین کے استعفے جمع کروانے کیلئے اسمبلی میں پہنچ گئے ہیں ، سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے کل51اراکین ہیں جس میں سے کچھ اراکین ملک سے باہر ہیں ، پارٹی ذرائع کے مطابق باقی ممبران کے استعفے ان سے پوچھ کر جمع کروا دیے جائیں گے ، دوسری طرف قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے اراکین نے اپنے استعفے پارلیمانی لیڈر فاروق ستار کو جمع کروا دیے ہیں جسے وہ اسپیکر کو پیش کریں گے ، ایم کیو ایم کی طرف سے جاری کیے جانے والے مراسلہ کے مطابق کراچی آپریشن میں متحدہ کے 40اراکین کو قتل کیا گیا ، دفاتر پر چھاپے مار کر ہراساں کیا گیا اور الطاف حسین کی براہ راست تقریر پر بھی پابندی لگوائی گئی ہے جس پر شدید تحفظات ہیں ، استعفوں کی قبولیت کے سوال پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ انفرادی طور پر ایک ایک رکن قومی اسمبلیسے استعفیٰ کے بارے میں جانیں گے، اگر وہ کسی دباﺅ کے بغیر اور ٹھوس وجہ سے استعفے دے رہے ہیں توقبول کر لیے جائیں گے ۔ سینٹ میں بھی 5ارکان نے استعفے اپنے پارلیمانی لیڈر طاہر مشہدی کو جمع کروادے ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ باقی تین ارکان بھی جلد جمع استعفے جمع کروا دیں گے, ذرائع کے مطابق اسمبلی اجلاس میں وجوہات بتائیں جائیں گی جس کے بعد ارکان اسمبلی اسپیکر کے چیمبر میں جاکر استعفےٰ جمع کروائیں گے
ایم کیو ایم کے استعفوں کا معاملہ ، اسمبلیوں میں سیاسی گرما گرمی جاری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
گھر بیٹھے شناختی کارڈ پر تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت متعارف
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج ایک ساتھ لگانے کا فیصلہ
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق



















































