اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کھلونا ہتھیاروں کی تیاری و فروخت پر پابندی، سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور

datetime 12  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ اسمبلی میں پلاسٹک کے کھلونے ہتھیاروں کی تیاری، درآمد اور فروخت پر مکمل پابندی عائد کرنے کی قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کی جانب سے صوبے میں پلاسٹک کے کھلونے ہتھیاروں کی تیاری، درآمد اور فروخت پر مکمل پابندی عائد کرنے کی قرارداد پیش کی گئی جسے اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔ قرارداد پیش کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما سیف الدین خالد نے کہا کہ دنیا کے مختلف ملکوں میں کھلونا پستولوں اور گنوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، پاکستان کو بھی ایسا کرنا چاہیے، اس سے بچوں میں منفی رجحان پیدا ہوسکتا ہے۔اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ایم کیو ایم نے معاشرے میں تبدیلی لانے کے لیے یہ قرارداد پیش کی ہے،کراچی سمیت پورے سندھ کے لیے یہ ضروری ہے دیگر صوبوں کو بھی ایسی قراردادیں لانی چاہئیں، میں والدین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بچوں کو کھلونا پستول ہر گز نہ دیں، حکومت سندھ اس قرارداد پر سختی سے عمل درآمد کرائے۔پیپلزپارٹی کے جام خان شورو نے کہا کہ ڈکیتی میں بھی یہ کھلونا ہتھیار استعمال ہوتے ہیں، لاہور میں پولیس نے کھلونا پستول ہاتھ میں ہونے پر دو بچوں کو ہلاک کردیا، پاکستان تحریک انصاف کے سید حفیظ الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ کھلونا اسلحہ کے ساتھ اصلی ہتھیاروں پر بھی پابندی کے لیے قرارداد لائی جائے، قبل ازیں سندھ اسمبلی نے تین اور قراردادیں بھی اتفاق رائے سے منظور کرلیں، ایم کیو ایم کے رکن ڈاکٹر ظفر کمالی کی پرائیویٹ قرارداد اتفاق رائے سے منظور کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ میرپور خاص میں سندھ ہائی کورٹ کا بنچ قائم کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…