بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

پاک چین اقتصادی راہداری،بیلا روس نے پاکستان کو اہم پیشکش کردی

datetime 11  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منسک (نیوزڈیسک)پاکستان اور بیلا روس نے طویل المدت شراکت داری کےلئے لائحہ عمل وضع کر نے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مضبوط بنیاد دونوں اطراف کو اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ کا موقع فراہم کرے گی. اعلیٰ سطح پر تبادلے مثبت علامت ہیں جاری رہنا چاہئے جبکہ بیلا روس کے وزیر اعظم نے پاک ۔ چین اقتصادی راہداری کے ساتھ بنیادی ڈھانچے کے منصوبہ جات میں پاکستان کو معاونت کی پیشکش کردی ۔منگل کو وزیراعظم محمد نواز شریف ہاﺅس آف گورنمنٹ پہنچے تو وزیراعظم آندرے کوبیا کوف نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ اسٹیٹک گارڈز نے انہیں سلامی پیش کی جس کے بعد پاکستانی وزیراعظم محمد نواز شریف اور بیلاروس کے وزیراعظم آندرے کوبیا کوف کے درمیان ہاﺅس آف گورنمنٹ میں ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات ,دہشتگردی کے خلاف جنگ ¾ خطے کی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعظم محمد نواز شریف کے وفد میں وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید، وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر، وزیر قومی غذائی تحفظ سکندر حیات بھوسن، وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی شامل تھے۔ملاقات کے دور ان بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان کئی شعبوں میں روابط بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے بیلاروس پاکستان مشترکہ اقتصادی کمیشن کو ستمبر تک روڈ میپ تیار کرنے کی ذمہ داری سونپنے کے حوالے سے بیلاروس کے وزیراعظم کی تجویز سے اتفاق کیابیلاروس کے وزیراعظم نے کہا کہ اب تک ہونے والی پیشرفت کے پیش نظر انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو ایک سال کے عرصہ میں نئی بلندیوں کو چھوتا ہوا دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط بنیاد دونوں اطراف کو اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ کا موقع فراہم کرے گی۔ آندرے کوبیا کوف نے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے لئے بھرپور شیڈول تیار کرنے پر زور دیا تاکہ پاکستان کے زراعت اور صنعتی شعبوں میں تعاون کے لئے تجاویز کا ٹھوس پیکیج تیار کیا جا سکے۔ انہوں نے پاک ۔ چین اقتصادی راہداری کے ساتھ بنیادی ڈھانچے کے منصوبہ جات میں پاکستان کو معاونت کی پیشکش کی۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کے جرات مندانہ اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات تیزی سے آگے بڑھے ہیں اور محض دو ماہ کے عرصہ میں دونوں ممالک نے اچھی پیشرفت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک مختلف علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر یکساں خیالات رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح پر تبادلے مثبت علامت ہیں اور ان کو جاری رہنا چاہئے۔ دونوں ممالک کے درمیان بیلاروس کے صدر لوکا شینکو کے دورہ پاکستان اور منسک میں طے پانے والے معاہدوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان سے دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور تعاون کے فروغ کے لئے ٹھوس ڈھانچہ میسر آیا ہے وزیراعظم نے اپنی حکومت کو درپیش چیلنجوں اور توانائی کی قلت پر قابو پانے اور انسداد انتہاءپسندی کے لئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ان کی حکومت اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہے۔ پوری قوم اس حوالے سے متحد کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی آپریشن ”ضرب عضب“ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے حوالے سے بہت زیادہ صلاحیت رکھتے ہیں۔ تجارتی تعلقات کے استحکام کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ منصوبوں کے امکانات کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے شاندار مواقع پیش کرتا ہے اور تقریباً 20 کروڑ کی آبادی کی مارکیٹ کے لئے سرمایہ کاری دوست قواعد و ضوابط ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان نہ صرف سستی افرادی قوت فراہم کرتا ہے بلکہ سرمایہ کاری کے لئے پرکشش مراعات بھی پیش کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کے لئے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے اور صنعتی مصنوعات کے لئے ایک بڑی منڈی ہے۔ انہوں نے بیلاروس کے سرمایہ کاروں کو خصوصی اقتصادی زونز میں حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی مراعات سے استفادہ کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے مشترکہ اقتصادی کمیشن اور پاک ۔ بیلاروس بزنس کونسل کے پہلے اجلاس کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نئے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے لئے مضبوط بنیاد استوار کرنے کے لئے ابتدائی خاکہ تیار کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دفاعی پیداوار کے میدان میں بھی بیلاروس کے ساتھ مضبوط تر اشتراک کار کا خواہاں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…