اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کسی کو اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال کرنے نہیں دینگے، نوازشریف

datetime 11  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم خطے میں پرامن ہمسائے کے طور پر رہنا چاہتے ہیں اس لئے پاکستان کسی کو اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے نہیں دے گا۔بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازے جانے کے موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ سلک روٹ پر واقع ہونے کی وجہ سے پاکستان خطے کے لیے اہم درجہ رکھتا ہے، خطے میں امن اور استحکام کے لیے مل جل کر کام کرنا ہوگا، دنیا کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے، ہم پرامن ہمسائے کے طور پر رہنا چاہتے ہیں، پاکستان کسی کو اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے نہیں دے گا۔وزیراعظم نے بیلاروس کی پارلیمنٹ اور منسک میں آزادی چوک کا بھی دورہ کیا، چیئرمین کونسل آف ری پبلک اور بیلاروس کے ایوان نمائندگان کے چیئرمین سے الگ الگ ملاقاتوں میں وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ہم بنیادی ڈھانچےکی ترقی اور بائیو ایگریکلچر کے شعبے کو بڑھانے کی خواہش مند ہے، اس کے علاوہ ہم مختلف ملکوں کے تعاون سے توانائی کے اہم منصوبوں پرکام کررہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارت ، دفاع اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دی جائے گی۔اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف اپنے ہم منصب سے ملاقات کے لئے وزیراعظم ہاو¿س پہنچے تو بیلا روس کے وزیراعظم آندرے کوبیایوک نے مرکزی دروازے پر آکر ان کا استقبال کیا جس کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نواز شریف اور بیلا روس کے ہم منصب کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماو¿ں نے طویل المدتی دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم آندرے کوبیایوک نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بیلاروس پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتا ہے اور گزشتہ چند ماہ کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اس چیز کا واضح ثبوت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…