منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، پرویزمشرف

datetime 11  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)سابق صدر پرویزمشرف نے کہاہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔ بھارتی جارحیت بڑھتی جارہی ہے، اینٹ کاجواب پتھرسے نہ دیاگیا توبھارت بازنہیں آئے گا۔ لیڈرشپ اچھی ہوگی توکرپشن نہیں ہوگی۔تنظیم سازی کردی، بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔ اے پی ایم ایل کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے اجلاس سے وڈیولنک خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ دہشت گردوں سے آخری وقت تک لڑناچاہیے۔بلوچستان میں فرقہ واریت، دہشت گردی ہے۔ علیحدگی پسندوں کواپنے دورمیں کنٹرول کرلیا تھا۔ انھوں نے کہاکہ کراچی میں سیاسی اورفرقہ وارانہ دہشت گردی ہے اوررینجرز کی وجہ سے شہرکی صورتحال بہترہے۔کوشش کی جائے کہ لوٹاہوا پیسہ پاکستان واپس لایاجائے۔ تحریک انصاف دھرنے کے بعد انتشارکا شکار ہوگئی۔ لیڈرشپ صحیح ہوگی توگورننس بہتر ہوگی۔ موجودہ حکومت اندرونی اختلافات کاشکار ہے۔ ہماری پوری حمایت پاک فوج کے ساتھ ہے۔ چین کے ساتھ دوستی ہے لیکن سب اپنے مفادمیں سوچتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…