بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

قومی اسمبلی میں قصورواقعہ کے خلاف قرارداد منظور

datetime 11  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارکان نے نکتہ اعتراض پر اس واقعہ کی مذمت کی اور ملوث افراد کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا میاں عبد المنان نے کہاکہ قصور واقعہ شرمناک واقعہ ہے بجائے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی بجائے ہم ملکر اصل ملزمان کو سرعام پھانسی دلوائیں صوبائی حکومت کے ساتھ وفاقی حکومت بھی مداخلت کرے یہ معاملہ نیکٹا یا کسی بھی ادارے کے سپردکر دیاجائے اور ملزمان کو سخت سے سخت سزادلوائی جائے ۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ قصور واقعہ کی نوعیت بھی سانحہ پشاور کی طرح ہی ہے وہاں بھی بچوں کا قتل ہوا یہاں بچوں کے بچپن کو قتل کر دیا گیا یہ صوبائی معاملہ نہیں سانحہ پشاور پر اگر متفقہ قرار داد آسکتی ہے تو سانحہ قصور پر بھی قرارداد آنی چاہیے اسمبلی اگر انسانی حقوق پر بات نہیں کر سکتی تو کس بات پر بحث کرینگے اس واقعہ پر لوکل انتظامیہ کی بیان بازی بھی قابل مذمت ہے معاملے پر جھوٹ بولا گیا رانا ثناءاللہ نے بھی واقعہ سے انحراف کیا لوگ کہہ رہے ہیں کہ اس حکومت کا وطیرہ ہے کہ ہر معاملے پر جو ڈیشل کمیشن بنا کر معاملے کو دبا دیتے ہیں حکومت کو خود اس پر فیصلہ کر ناچاہیے اور سخت ایکشن لینا چاہیے ہمیں اس پر قانون سازی کر نی چاہیے تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں چاروں صوبوں کو اس پر متحرک ہو ناچاہیے میجریٹائرڈ طاہر اقبال نے کہاکہ سانحہ قصور پوری قوم کےلئے قابل شرم ہے ہمیں سوچنا ہوگا کہ ایسے واقعات کیوں رونما ہو ئے ہمیں ایسے کیسوں میں ملزمان کی سفارش کر نے کی بجائے کیفر کر دار تک پہنچانے کےلئے کر دار ادا کر نا ہوگا والدین کوپتہ ہونا چاہیے کہ ان کے بچے انر نیٹ پر کیا کررہے ہیں اراکین نے کہاکہ قصور واقعہ کے مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے میڈیا معاشرے میں ان بچوں اور ان کے والدین کی تذلیل بند کرے مقامی انتظامیہ اور پولیس کو اپنا کام بڑھ چڑھ کر نا ہوگا اور ایسے کیسوں میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کرنی ہوگی انہوںنے کہاکہ پوائنٹ سکورنگ کی بجائے نیک نیتی سے کام کیا جائے ۔ تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ تیس جون کو یہ معاملہ سامنے آیا اسے دبا دیا گیا اگر اس پر کارروائی ہوتی تو اتنا بڑا ایشو نہ بنتا ہم پوائنٹ سکورنگ کی بجائے عملی اقدام چاہتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ جو بھی ذمہ داری ہیں ان کے خلاف کارروائی کر تے ہوئے سزا دی جائے یہ مسئلہ رانا ثناءاللہ وزیر قانون کی طرف سے دفاعی بیانات دینے سے الجھا کہ اتنے لوگ نہیں اتنے تھے اتنی ویڈیو نہیں اتنی ویڈیو ہیں قصور کے لوگ مطمئن کیوں نہیں ہورہے ہیں کیونکہ لاہور میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن ہوا کمیشن کی رپورٹ آئی پبلک نہیں ہوئی بلکہ پولیس افسران کو باہر بھیج دیا گیا مقامی ایم پی اے کا قصور واقعہ میں ملزمان کو سپورٹ کر نے کانام آرہا ہے مٹی پاﺅ کلچر چھوڑنا ہوگا پوری دنیا میں ہماری بدنامی ہو چکی ہے یہ مسئلہ صوبائی یا وفاقی نوعیت کانہیں بلکہ انسانی نوعیت کا ہے ہمیں سیاسی مفادات

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…