ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سوموارسے عمران خان پارلیمنٹ کے اجلاس میں شریک ہونگے ،شاہ محمود قریشی

datetime 7  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں پارلیمانی اراکین کا اجلاس ہوا جس میں عمران خان کے اسمبلی میں جانے کافیصلہ کیا گیاہے اور اجلاس کے بعد شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے اراکین پیر سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔
شاہ محمودقریشی کا کہناتھاکہ عمران خان اسمبلی سے باہر رہ کر بھی اپوزیشن کا کردار اداکر سکتے ہیں لیکن قوم نے اسمبلی کے اندر کی ذمہ داری دی ہے جس ہم پوری طرح نبھائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سپیکر صاحب کو چاہیے کہ تمام اراکین اسمبلی کو ایک ہی نظر سے دیکھیں اور تمام کے نقطہ نظر کو سنیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نہ تو بغیر کسی وجہ کے اسمبلی سے باہر گئی تھی اور نہ ہی بغیر کسی وجہ سے اسمبلی میں آرہی ہے ،اسمبلی میں جانے کافیصلہ حکومت کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے تحت کیاگیاہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اسمبلی میں ایک فعال اپوزیشن کا کر دار ادا کرے گی ،عمران خان کو اگر اسمبلی میں کھڑا نہ ہونے دیا گیا تو منفی روایا ت قائم ہوں گی ،ہمیں ایک دوسرے کے استحقاق کو تسلیم کرنا ہو گ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…