منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

ملاعمر کا انتقال پاکستانی سرزمین پر ہوا اور نہ تدفین، خواجہ آصف

datetime 7  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے امیر ملا عمر کا انتقال پاکستانی سزمین پر ہوا اور نہ ہی تدفین۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پالیسی بیان دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستانی سرزمین پر ملا عمر کے انتقال میں کوئی صداقت نہیں، افغان طالبان کے امیر کا انتقال پاکستان میں ہوا اور نہ تدفین، پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اس لئے اس کے لئے مفاہمتی عمل میں بھرپور کردار ادا کریں گے اور اگر افغان طالبان کا مذاکراتی عمل اچھے نوٹ پر ختم ہوتو یہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہوگی۔وزیردفاع کا کہنا تھا کہ افغان طالبان میں لیڈرشپ کا جھگڑا ان کا آپس کا معاملہ ہے تاہم ہم طالبان کے جھگڑے میں اس وقت نہیں پڑرہے اور چاہتے ہیں کہ افغان دھڑے قیادت کا مسئلہ حل کر کے مذاکرات کی ٹیبل پر آئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…