اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ میں ایف آئی اے کے فنڈز کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔ایف آئی کے ڈائریکٹر نے عدالت کو بتایا کہ پراسیکیوشن کیلئے وفاق سے 11 کروڑ کا مطالبہ کیا گیا جس پر 15 لاکھ روپے فراہم کیے گئے جس پر عدالت نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ اگر حکومت کے پاس فنڈز نہیں تو ایف آئی اے کو ٹھیکے پر دے دیا جائے۔جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس اعجاز افضل نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کے بیان کی وضاحت کیلئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی،عدالت نے کہا کہ اگر رپورٹ تسلی بخش نہ ہوئی تو سیکرٹری داخلہ کو عدالت طلب کیا جائیگا۔















































