اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ پاکستان بھارت سے کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل کیلئے نتیجہ خیز مذاکرات چاہتاہے۔ملائشیامیں آسیان ریجنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہناتھاکہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے بہترین تعلقات کی پالیسی پر عمل پیراہے ،پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ملک میں کامیابی سے دہشتگردی کے انفراسٹرکچر کو تباہ کیاہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کاخواہاں ہے اور پاکستان افغانستان میں قیادت کے امن عمل پر یقین رکھتاہے۔سرتاج عزیز نے مشرقی وسطیٰ میں امن کیلئے بڑھتے خطرات پر تشویش کا اظہار کیا۔















































