منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ کا پاکستان سے حقانی نیٹ ورک و لشکر طیبہ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

datetime 7  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی میڈیا کے مطابق امریکہ نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ کے خلاف بھرپور کارروائی کرے، جس طرح پاکستان عسکریت پسند گروہ تحریک طالبان کے خلاف کارروائی کر رہا ہے، اسی انداز کی سخت کارروائی حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ کے خلاف بھی پاکستان کو کرنی چاہیے۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق افغانستان اور پاکستان کے لئے امریکا کے خصوصی نمائندے ڈین فیلڈمین نے کہا کہ جس طرح پاکستان نے بھرپور طریقے سے پاکستانی طالبان کا پیچھا کیا، اسی طرح حقانی نیٹ ورک کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے۔ حقانی نیٹ ورک سے امریکی اور افغان زندگیوں اور وسائل کو شدید خطرات لاحق ہے اور لشکر طیبہ جو ممکنہ طور پر خطے کو غیر مستحکم کرسکتی ہے، اس کے خلاف بھی اقدامات کرے۔ افغان پاک خطے کا آخری دورہ کرنے بعد فیلڈ مین نے کہا کہ امریکا اور بھارت کو ان 2تنظیموں سے خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نقطہ نظر میں حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ کے متعلق زیادہ تبدیلی نہیں آئی۔ فیلڈمین واشنگٹن میں یو ایس انسٹیوٹ آف پیس سے خطاب کر رہے تھے۔ گزشتہ ایک سال سے اوباما کی طرف سے افغانستان اور پاکستان کے لئے خصوصی نمائندے کے طور پر فرائض انجام دینے والے فیلڈمین ایک نجی سیکٹر میں فرائض دینے کے لئے یہ عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…