لاہور(نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے این ایل سی سرمایہ کاری سکینڈل میں غلط فیصلوں کے مرتکب دو ریٹائرڈ جنرلز کو سزاﺅں کا فیصلہ پورے ملک میں موضوع بحث رہا ،سوشل میڈیا پر بھی آرمی چیف کے اس فیصلے کو تحسین کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے ایل سی سرمایہ سکینڈل میں دوبارہ تحقیقات کے نتیجہ میں غلط فیصلوں کے مرتکب قرار پائے جانے والے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل اور میجر جنرل کو سزائیں دینے کا فیصلہ سرکاری اور نجی دفاتر اور پبلک مقامات پر موضوع بحث رہا جسے عوام نے بیحد سراہا ہے ۔ دوسری طرف سوشل میڈیا پر بھی پاک فوج کے سپہ سالار کے اس فیصلے کی بھرپور تحسین کی جارہی ہے اور اس حوالے سے کی جانے والی پوسٹس کو ہزاروں لائیکس مل رہے ہیں۔














































