اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق صدر پرویزمشرف نے کہاہے کہ جنرل کیانی کے بھائیوں کی تحقیقات ہونی چاہیے ان کی کرپشن کی باتیں ہرطرف ہورہی تھیں ۔انہوں نے کہاکہ کوئی سابق آرمی چیف ہواس کے رشتہ دارکرپشن کریں تواس کی تحقیقات ہونی چاہیے ۔نجی ٹی وی چینل سماءکے پروگرام لائیوودندیم ملک میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاک فوج میں احتساب ایک سخت نظام موجود ہے اورکوئی بھی اس سے ماورانہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کواپنے مسائل کاخود حل نکالناہوگا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سب سے مشہورآدمی ہے ۔انہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب درست سمت میں جارہاہے اورکامیابی سے جارہاہے ۔سابق صدرپرویزمشرف نے کہاہے کہ اگربھارت ہمارے ملک میں گڑبڑکررہاہے توہم کیوں نہیں بھارت میں مداخلت کیوں نہ کریں ۔انہوں نے کہاکہ دشمن کوکبھی بھی کمزورنہیں ہوناچاہیے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم اوربھارت کے درمیان تعلقات کی تحقیقات ہونی چاہییں ۔انہوں نے کہاکہ بھارت سے ہماراکیاتعلق وہ توہمارادشمن ہے ۔واجپائی جولاہورمیں آئے تھے اس معاہدے میں کشمیرکاکوئی ذکرنہیں تھا۔اس وقت کے حکمران توکشمیرکوفروخت کرناہی چاہتے تھے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کوکبھی بھی خوش فہمی میں نہیں رہناچاہیے ۔انہوں نے کہاکہ افتخارچوہدری کی پارٹی ایک ٹانگہ پارٹی ہے ۔پرویزمشرف نے کہاکہ جتنی گندی سیاست پاکستان میں ہورہی ہے اتنی دنیا میں کہیں بھی نہیں ہورہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کاگراف گرگیاہے اورسندھ کے دیہی علاقوں میں بھی اس کابراحال ہے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ایک اچھی پارٹی بن کرابھری تھی لیکن وہ بھی آپس میں لڑائی کررہی ہے ۔پرویزمشرف نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) صرف پنجاب میں ہے ۔انہوں نے کہاکہ مختلف سیاسی جماعتوں کے لوگ مجھ سے ملتے رہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے لئے کام کرناچاہیے تاکہ ملک ترقی کرے اورلوگوں کامعیارزندگی بلند ہوسکے














































