لندن(نیوزڈیسک) ایم کیوایم کے سربراہ الطاف حسین نے کہاہے کہ عدالتیں بھی مجھے سن نہیں رہی ہیں توبتاﺅ میں کیاکروں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف عطیات جمع کرنے کے باﺅجود عوام کی مددکرتے رہے ۔الطاف حسین نے کہاکہ اب گمشدہ کارکنوں کے لئے اشتہارلگوانے کے پیسے بھی نہیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم میں مزے کرنے والے رابطہ کمیٹی کے کچھ اراکین مجھے چھوڑکربیرون ملک چلے گئے ۔انہوں نے کہاکہ میراآپ سے سوال ہے کہ میں کیاکروں ۔الطاف حسین نے کہاکہ جواچھالگے اس کواپناقائد بنادو۔میں اس صورتحال میں اقوام متحدہ سے مدد نہ مانگوں توکس مدد مانگوں ۔انہوں نے کہاکہ ڈرنام کی چیزمیرے قریب نہیں آسکتی














































