اسلام آباد(نیوزڈیسک) بھارت کے پاکستان میں ہائی کمیشن کے ترجمان نے کہاکہ ایم کیوایم کی طرف سے کوئی ای میل نہیں موصول ہوئی ہے ۔ترجمان نے کہاکہ میڈیاکے ذریعے ایم کیوایم کی طرف سے خط بجھوانے کاعلم ہوا۔ترجمان بلدیپ سنگھ نے کہاکہ اگرای میل موصول ہوتی توضرورمل چکی ہوتی ۔
متحدہ قومی موومنٹ نے 29 جولائی کو حیدرآباد جانے والے 4 کارکنوں کی گمشدگی پر بھارتی ہائی کمیشن سمیت 55 ممالک کے سفارت خانوں کو خطوط لکھے ہیں۔ایم کیو ایم کی جانب سے عارف خان، شبیر قائم خانی اور اقبال خانزادہ نے 55 ممالک کے سفارت خانوں کو لکھے گئے خط میں کہا کہ 29 جولائی کو ایم کیو ایم کے 12 کارکنوں کو شادی میں شرکت کے لیے کراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا جن میں سے 8 افراد کو چھوڑ دیا گیا تاہم ولید کمال، شایان رحمان، سعد ہاشمی اور اسد رضا نامی 4 کارکن تاحال زیرحراست ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر کارکنوں کو حراست میں رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے لہذا ہم سفیروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ معاملے کا نوٹس لیں اور اس سلسلے میں آواز بلند کریں۔
الطاف حسین کا خط،بھارتی ہائی کمشنر کا دلچسپ انکشاف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں