ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نادرا میں عثمان خان کا کوئی ریکارڈ نہیں ، بھارتی وزیر داخلہ اپنی ہٹ دھرمی پر قائم

datetime 6  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نادرا نے بھارتی الزامات کا بھانڈا پھوڑ دیا ، عثمان پاکستانی شہری نہیں ادھر بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے ، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے راجیا سبھا میں بھارتی فورسز پر حملے میں گرفتار شدت پسند کو پاکستانی قرار دیدیا۔تفصلات کے مطابق نادرا نے بھارت کی الزام تراشیوں کا منہ توڑ جواب دے دیا ، نادرا ریکارڈ کے مطابق عثمان خان کا پاکستانی ہونے کا بھارتی دعویٰ مکمل غلط ہے۔بھارتی میڈیا پر دکھائی جانے والی تصویریں کسی پاکستانی شہری کی نہیں ،ہر حملے کا الزام پاکستان پر دھرنا بھارت کی پرانی عادت ہے۔گورداس پور پر حملہ ہوا راج ناتھ سنگھ نے راجیا سبھا میں یہ بیان دے کر کہ حملہ آور دریائے راوی کے راستے پاکستان سے آئے خود کو اور بھارتی سیکورٹی ایجنسیوں کو بری الزمہ قرار دے دیا۔اب اودھم پور میں بھارت سیکورٹی فورسز پر حملے کا ایک ملزم گرفتار ہوا تو راج ناتھ سنگھ نے پھر وہی راگ الاپا۔ راجیا سبھا میں بیان داغ دیا گرفتار ملزم پاکستانی شہری عثمان ہے اور اس کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔مزید تفتیش کے لیے اسے دہلی لایا جا رہا ہے ، بھارتی ایجنسیاں گرفتار مبینہ پاکستانی کو کبھی قاسم اور کبھی عثمان کہتی رہیں۔راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ سرحد پار سے دہشت گرد حملوں اور جموں کشمیر کا امن خراب کرنے کی کوششوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…