نوابشاہ(نیوز ڈیسک)نوابشاہ میں پولیس چیک پوسٹ پر شر پسندوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق ضلع نوابشاہ میں باندی ریلوے پھاٹک پر قائم پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے شر پسندوں نے فائرنگ کی۔فائرنگ سے پولیس اہلکار عبدالقیوم جاں بحق اور عبدالستار زخمی ہوگیا۔جبکہ حملہ آور پولیس اہلکاروں کی دو کلاشنکوفیں اور کارتوس لے کر فرار ہوگئے۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔















































