اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی حکومت مولانافضل الرحمان کی طرف سے پارلیمنٹ میں نئی قرارداد لانے پرراضی ہوگئی ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے مشیرقومی امورعرفان صدیقی نے مولانافضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی ۔اس ملاقات کے دوران مولانافضل الرحمان اورعرفان صدیقی نے نئی متفقہ قراد کے مسودے پرغورکیاگیااورحتمی شکل دے دی گئی ۔ اس متفقہ قرادداد میں ریاستی اداروں کی عزت وتکریم کے عزم کااظہارکیاجائے گا۔قرارداد میں پارلیمنٹ کی بالادستی کے عزم کااظہارکیاجائے گا۔