راولپنڈی (نیوزڈیسک)راحیل شریف نے پھر دل جیت لئے-آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بدھ کے روز چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کادوہ کیا۔آئی ایس پی آر کے ایک پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی ۔انہوں نے اس موقع پرملٹری کمانڈرز کوہدایات جاری کیں کہ چترال میں حالات زندگی معمول پرآنے تک امدادی کارروائیاں جاری رکھی جائیں ۔اس موقع پرآرمی چیف نے یہ بھی ہدایات جاری کیں کہ چترال ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ مواصلاتی رابطہ بحال رہناچاہیے ۔آرمی چیف نے سیلاب کے دوران امدادی کاموں میں مصروف ایف ڈبلیواو،پاک فوج اورآرمی سول ایوی ایشن کے کام کوسراہا















































