اسلام آباد(نیوزڈیسک) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ناصر الملک اپنی مدت پوری ہونے کے بعد سولہ اگست کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ وزیراعظم نے وزارت قانون کی سمری صدر کو منظوری کے لئے بھیجی تھی جسے منظور کرتے ہوئے صدر مملکت نے جسٹس جواد ایس خواجہ کو چیف جسٹس پاکستان بنانے کی منظوری دے دی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ 17 اگست سے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گے۔ جسٹس ناصر الملک کی ریٹائر منٹ کے بعد جسٹس جواد ایس خواجہ سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج ہیں۔ –