منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف ڈی سیٹ ۔مولانا نے آگ لگادی،کھلاڑی مشتعل

datetime 5  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف ڈی سیٹ ۔مولانا نے آگ لگادی،کھلاڑی مشتعل-جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے استفعوں سے متعلق خیرات بھی مانگ رہے ہیں تو وہ بھی بدمعاشی سے اور قوم کے ساتھ زیادتی پر معافی دے دینے کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ساری دنیاکے سامنے تحرییک انصاف نے استعفے دیئے، دھرنے میں اس پارلمینٹ کو کیا کچھ نہیں کہا گیا،عمران خان کی داستانیں لاس اینجلس سے اسلام آباد کے ڈی چوک تک تعفن پھیلا رہی ہیں، جو کچھ دھرنے میں کہا گیا اس کا دسواں حصہ بھی وہ کہتے تو خدا جانے کہاں ہوتے، 2007 میں جب ہم نے استعفے دیئے اس وقت کسی نے ہم سے نہیں پوچھا تھا، تحریک انصاف والے استفعوں سے متعلق خیرات بھی مانگ رہے ہیں تو وہ بھی بدمعاشی سے۔ تحریک انصاف استعفوں کی بنیاد پر خود اسمبلی سے نکل چکی لیکن وہ خودکشی بھی کرتے ہیں اورالٹا ہمیں قاتل بھی کہتے ہیں۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی تذلیل کی گئی، کیا یہ جمہوریت رحم کی مستحق نہیں؟۔ انہیں برا لگ رہا ہے کہ وہ وزیر اعظم کے ہوتے ہوئے پارلیمنٹ اراکین کی عزت و توقیر کی جنگ لڑرہے ہیں، ان کی جماعت حکومت کی اتحادی ہے، حکومت کے خلاف سازش میں ہم پیچھے نہیں ہٹے، اب بھی کوئی بحران آئے گا تو حکومت کے ساتھ کھڑے ہوں گے، وزیراعظم جہاں بلائیں ہم آجائیں گے لیکن پہلے ہماری بات تو سن لیں، وزیراعظم نواز شریف سیاسی جماعتوں کی آراء کا احترام کریں اور کبھی وہ بھی چھوٹی سے بات پر ہمارے ساتھ کھڑے ہوں۔18ویں اور 21آئینی ترامیم سے متعلق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدالت نے پارلیمنٹ کی بالادستی کوتسلیم کرتے ہوئے فیصلہ سنایا، وہ 18ویں اور21ویں ترامیم کے فیصلے کو قبول کرتے ہیں لیکن ان کی رائے سپریم کورٹ کے اختلافی جج صاحبان کے ساتھ ہے، پاکستان کے تمام دینی مدارس آج آئین اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، قانون میں ہمیشہ عمومیت ہوا کرتی ہے،قانون کا کوئی امتیازی رویہ نہیں ہوتا،ہم نے کبھی ضد کی بنیاد پر بات نہیں کی، مسئلہ نظریات کا نہیں اصولوں کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے ہربات نقد منوا ئی جاتی ہے اور ہماری بات ادھار میں مانی جاتی ہے، دینی مدارس پر حملے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، حکومت سے اختلاف پر دہشت گردی یا کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا جاتا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…