پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

جوہری معاہدہ، ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کو فائدہ نہیں پہنچے گا،امریکہ

datetime 3  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکا کا کہنا ہے کہ ایران پر سے معاشی پابندیوں کے خاتمے تک ،ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے سے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کو فائدہ نہیں پہنچے گا۔ گزشتہ ماہ کی 14تاریخ کو ایران اور 5عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدہ طے پایاتھا،جس کے مطابق اگر ایران اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو روک دے گا تو اس پر سے عالمی اقتصادی پابندیا اٹھالی جائیں گی۔ گزشتہ ہفتے امور خارجہ کے بارے میں وزیر اعظم کے خصوصی مشیر طارق فاطمی نے واشنگٹن میں ایک تھنک ٹینک کو بتایاتھا کہ پاکستان نے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے ،کیونکہ اس سے ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون کے ساتھ ساتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر کے در کھلیں گے۔طارق فاطمی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ ایران پر سے تجارتی معاہدوں کی پابندیاں ابھی تک نہیں اٹھائی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ابھی تک ایران کو تجارت کے لئے کھلا نہیں سمجھتے، اورایران پر جنوری 2014 سے عائد پابندیوں میں کوئی نرمی نہیں کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…