جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

datetime 3  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے الطاف حسین کے خلاف قراداد جمع کرائی جس کے متن کے مطابق الطاف حسین باقاعدگی سے افواج پاکستان اور ریاستی اداروں کو نشانہ بنارہے ہیں جب کہ وہ اقوام متحدہ، بھارت اور نیٹو سے پاکستانی معاملات میں مداخلت کے لئے درخواست کر رہے ہیں اس لئے انہیں آئین شکنی کی مقرر کردہ سزائیں دی جائیں۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کر کے انہیں پاکستان لایا جائے اور ریاست اور افواج پاکستان کے خلاف بیان بازی بند کرانے کے لئے حکومت سخت ترین کارروائی کرے۔ تحریک انصاف کی جانب سے اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں قیام امن کے لئے پاک فوج اور رینجرز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…