اسلام آباد(نیوزڈیسک) ترجمان وزیراعظم آصف کرمانی نے کہا ہے کہ حقائق سب کے سامنے لائے جائیںگے وزیراعظم اور ان کی فیملی خیریت سے ہیں۔نوازشریف پر حملے کی کوشش ،مزید تفصیلات سامنے آگئیں،سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی کے مطابق کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف اپنے اہلخانہ کے ہمراہ مری سے اسلام آباد میں داخل ہو رہے تھے ایک نامعلوم گاڑی قافلے کی دیگر گاڑیوں سے گزرتی ہوئی وزیراعظم کی گاڑی کے نزدیک پہنچ گئی اور گاڑی ٹکرانے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی اداروں نے اسے ناکام بنا دیا۔اس موقع پر وزیراعظم اور ان کے سکواڈ کی گاڑیاں آپس میں خطرناک حادثے سے بال بال بچیں۔ وزیراعظم کے ہمراہ گاڑی میں خاتون اول بیگم کلثوم نواز اور ان کی بیٹی بھی موجود تھیں۔ وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے گاڑی میں سوار شخص کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ گاڑی کی رجسٹریشن بھی جعلی ہے ،گرفتار ہونے والے شخص کا نام حفیظ الرحمان بتایاجارہاہے، وزیر اعظم روٹ کے بغیر مری سے روانہ ہوئے ،وزیراعظم پر حملے کی تحقیقات کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔