اسلام آباد(نیوزڈیسک) مصدقہ ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف اپنے اہلخانہ کے ہمراہ مری سے اسلام آباد میں داخل ہو رہے تھے ایک نامعلوم گاڑی قافلے کی دیگر گاڑیوں سے گزرتی ہوئی وزیراعظم کی گاڑی کے نزدیک پہنچ گئی اور گاڑی ٹکرانے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی اداروں نے اسے ناکام بنا دیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ گاڑی میں خاتون اول بیگم کلثوم نواز اور ان کی بیٹی بھی موجود تھیں۔ وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے گاڑی میں سوار شخص کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔