بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

آئی ایس آئی کی پشت پناہی میں دھرنے کا الزام ،عمران خان حقیقت سامنے لے آئے

datetime 2  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)عمران خان نے آئی ایس آئی کی پشت پناہی میں دھرنے کا الزام لگانے والوں کے منہ بند کرادیئے۔ چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی نے دھرنے کا فیصلہ کیا تھا اور یہ تاثر غلط ہے کہ آئی ایس آئی کے کہنے پر دھرنا دیا۔اسلام آباد میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس سے تمام پارٹیاں خوفزدہ ہیں جس کی مثال حال ہی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ہیں جس میں تمام جماعتوں نے مل کر تحریک انصاف کے خلاف الیکشن لڑا۔انہوں نے کہا کہ دھرنے کے دوران ایسا بھی وقت آیا کہ لوگ غائب ہوگئے لیکن پھر واپس آ گئے،شاہ محمود قریشی سمیت دیگر سے پوچھ کر جہانگیرترین کو پارٹی کا سیکرٹری جنرل بنایا اب کیسے ممکن ہے کہ جن لوگوں نے مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا انہیں چھوڑ دوں،پارٹی کے لیے کس نے کتنا کام کیا اس کا فیصلہ میں خود کروں گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حقیقی سیاسی جماعت بنانا چاہتا تھا، میرے والدین غلام ملک میں پیدا ہوئے لیکن اب پاکستانی عوام خوش قسمت ہیں کہ وہ ا?زاد ملک میں پیدا ہوئے تاہم انگریزوں کے زمانے میں نظام اچھا تھا اورلوگوں کو انصاف ملتا تھا لیکن اب ملک میں سیاست کرپٹ کلچر بن چکا ہے جس کا مقصد اقتدار میں آکر پیسہ بنانا بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مسئلے پارٹی کے اندر حل ہونے چاہییں، 19 سال تک اپنے نظریے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا تو اب کس طرح کر سکتا ہوں، پاکستان میں کرپشن عروج پرہے اور ہم اخلاقی طورپرتباہی کی طرف جارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…