بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

الزامات کی دال نہ گلی تو پینترا بدل لیا،بھارت کی پاکستان کو پیشکش

datetime 2  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) بھارت نے پاکستان سے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کے لئے 23 اور 24 اگست کی تاریخ کی تجویز دی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان سے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کے لئے 23 اور 24 اگست کی تاریخ کی تجویز دی ہے تاہم پاکستان کی جانب سے بھارت کی پیش کش کا تاحال کوئی جواب نھیں دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان بھارت کی تجویز قبول کر لیتا ہے تو اس صورت میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز 23 تاریخ کو نئی دلی جائیں گے اور 24 اگست کو دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان ملاقات ہو گی۔دوسری جانب مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کی تجویز دی گئی ہے تاہم پاکستان نے تاحال ملاقات کی تصدیق نہیں کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگست کے دوسرے ہفتے میں بھارت کو ملاقات کے حوالے سے آگاہ کر دیا جائے گا۔ قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کا ایجنڈا تاحال طے نھیں پا سکا ہے اور اس حوالے سے بھارتی حکام سے بات چیت جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ روس میں پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا تھا کہ دونوں ممالک کے حکام تعطل کا شکار سیکرٹری خارجہ تعلقات کو بحال کرنے کے لئے رابطے میں رہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…