پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

بینک ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس کےخلاف شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی کال پرحکومت کی عملی کامیاب

datetime 1  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(نیوزڈیسک)بینک ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس کےخلاف شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی کال پرحکومت عملی کامیاب ۔بینک ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس کےخلاف آل پاکستان انجمن تاجران اشرف بھٹی ، نعیم میر گروپ اور قومی تاجر اتحاد کی جانب سے شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی کال پر صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بیشتر مارکیٹیں بند رہیں ، آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز گروپ کے یکم اگست کی ہڑتال میں شامل نہ ہونے کے باعث کراچی ،اسلام آباد سمیت دیگر شہروںمیں ہڑتال کے ساتھ ساتھ کاروبار بھی جاری رہا ، اشرف بھٹی ،نعیم میر گروپ اور قومی تاجر اتحاد نے ایف بی آر کا گھیرا ﺅ کرنے سمیت مزید ہڑتالوں بارے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے چار اگست کو تمام تاجر تنظیموں کا اسلام آبادمیں اجلاس طلب کرنے کا اعلان کر دیا ۔آل پاکستان انجمن تاجران اشرف بھٹی ،نعیم میر گروپ اورقومی تاجر اتحاد کی کال پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف شڑ ڈاﺅن ہڑتال کی کال پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں اعظم کلاتھ مارکیٹ،اکبر ی منڈی ،برانڈرتھ روڈ، لنڈا بازار،لوہار مارکیٹ لنڈا بازار،آٹومارکیٹ بادامی باغ، جیل روڈ ، عابد مارکیٹ، مال روڈ،انار کلی ،بیڈن روڈ،ہال روڈ،شاہ عالم مارکیٹ،فیروز پور روڈ،میکلورڈ روڈ،رحمان گلیاں اور ،ڈی ایچ اے کی تمام مارکیٹیں،لاہور کار ڈیلرز فیڈریشن سے وابستہ کار ڈیلرز ،کریم مارکیٹ اقبال ٹاﺅن ،شو مارکیٹ مستی گیٹ ،اوریگا سنٹر ، راجہ سنٹراورسر کلر روڈ سمیت دیگر مارکیٹیں مکمل طور پر بند رہیں اور کسی بھی طرح کا کاروبار نہ ہوا ۔ڈیفنس میں تاجروں نے بڑی ریلی بھی نکالی جس میں ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لینے کے مطالبات پر مبنی نعرے لگائے گئے۔جن مارکیٹوں میں ہڑتال نہیں ہوئی یا وہ جزوی طور پر کھلی رہیں ان میں اردوبازار،گنپت روڈ،منٹگمری روڈ ،شالیمار لنک روڈ، مغلپورہ، فیصل ٹاﺅن،کینٹ کی بیشتر مارکیٹیں ، ملتان روڈ، اسلامپورہ ،صدیق ٹریڈ سنٹر، چوبرجی آٹو مارکیٹ،ٹاﺅن شپ کی مارکیٹیں اورلبرٹی شامل ہیں تاہم کاروباری سر گرمیاں نہ ہونے کے برابر رہیں۔ آل پاکستان انجمن تاجران اشرف بھٹی گروپ ، نعیم میر گروپ اور قومی تاجر اتحادنے ہڑتال کو ریفرنڈم قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاجروں نے مکمل شٹر ڈاﺅن کر کے حکومت کو واضح پیغام دید یا ہے کہ وہ اس ٹیکس کو کسی صور ت قبول نہیں کریں گے ۔ اگر حکومت نے اس ظالمانہ ٹیکس کو ختم نہ کیا تو اس کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل سے انتہائی اقدام اٹھانے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ نعیم میر ،شیخ مشتاق ،صفدربٹ، محبوب سرکی اور دیگر تاجر رہنماﺅںنے لاہو رپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں نے خیبر سے کراچی تک ہڑتال کر کے اپنے اتحاد کا ثبوت دے دیا ہے ۔حکومت مزید وقت ضائع کرنے کی بجائے ظالمانہ ٹیکس کو واپس لینے کا اعلان کرے۔ تاجر رہنماﺅں نے کہا کہ چار اگست کو تمام تاجر تنظیموں کا اسلام آباد میں اجلاس بلایا جارہا ہے جس میں ایف بی آر کے گھیراﺅ اور مزید ہڑتالوں کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔ اگر حکومت نے تاجروں کے احتجاج پر کان نہ دھرا تو شٹر ڈاﺅن کے ساتھ پہیہ جام ہڑتال کی کال دینے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے الجھنا نہیں چاہتے ،ٹیکس مختلف مدوںمیں ٹیکسز دے رہے ہیں حکومت مزید ظلم نہ کرے ۔جبکہ آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز گروپ نے ہڑتال کو جزوی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نواز تاجروں نے پہلے 0.3فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاہدے پر دستخط کئے اور اس کے بعد ملک بھر کے تاجروں کا رد عمل دیکھتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کی ہڑتال ملک گیر ہڑتال ہو گی جس میں سو فیصد شٹر ڈاﺅن ہوگا اور حکومت اس ٹیکس کو واپس لینے پر مجبور ہو جائے گی ۔کراچی میں سندھ تاجر اتحاد کی جانب سے ہڑتال کی کال کی حمایت کی گئی جبکہ تاجر ایکشن کمیٹی نے کاروبار کھلا رکھا۔ تاجر اتحاد کی کال پرود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، جیکب آباد، نواب شاہ، بدین، ماتلی، ٹنڈوالہہ یار میں دکانیں بند رہیں اور مرکزی بازاروں میں بھی ہو کا عالم رہا۔سندھ تاجر اتحاد اور دیگر تنظیموں کی اپیل پر لیاقت آباد ،کریم آباد ،واٹرپمپ ،حیدری ،اولڈ سٹی ایریا ،صدر اور دیگر تجارتی مراکز میں کاروبار بند رکھا گیا ۔کاروباری مراکز بند رہنے کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئیں جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔تاہم بعض تجارتی مراکز صبح کے اوقات میں چند گھنٹے بند رہنے کے بعد کھل گئے ۔سندھ تاجر اتھاد اور دیگر تنظیموں کی جانب سے ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ہفتہ کو کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سندھ تاجر اتحاد کے رہنماو¿ں جمیل پراچہ اور دیگر نے کہا کہ حکومت نے تاجربرادری پر مختلف قسم کے ظالمانہ ٹیکس لگادیئے ہیں ۔ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہوجائیں گی اور اس سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی تاجر برادری نے ہفتہ کو ٹوکن ہڑتال کی ہے ۔اگر حکومت نے کراچی اور ملک کے تاجروں کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا تو کاروباری غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کردیں گے ۔پشاور میں بھی بیشتر مارکیٹوں اور بازاروں میں ہڑتال کی گئی ۔ فیصل آباد میں بھی ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجروں کی جانب سے ہڑتال کی گئی جسکے باعث شہر بھر میں کاروباری مراکز بند رہے۔ قصور، بورے والا، پھولنر میں بھی تاجروں کی ہڑتال کے باعث مارکیٹیں بند رہیں۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بھی تاجر وں نے ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ہڑتال کی تاہم خالد پرویز گروپ کے حمایتی تاجروں نے کاروبار کھلا رکھا۔ ضلع چنیوٹ میں تاجروں کی جانب سے ہڑتال کی کال پر مکمل شٹرڈان ہڑتال کی گئی ۔گجرات میں آل پاکستان تاجرتنظیم کی کال پرضلع بھرمیں ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ہڑتال کے باعث کاروبار بند رکھا گیا ۔بلکسر، حسن ابدال، ڈی جی خان اور دیگر شہروں میں بھی اشرف بھٹی گروپ ، نعیم میر گروپ اور قومی تاجر اتحاد کے حمایتی تاجروںنے کاروبار بند رکھا ۔ چکوال میں تمام تاجرتنظیموں نے متحد ہوکرمرکزی انجمن تاجران کی کال پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ہڑتال کی جس کے باعث غلہ منڈی، سبزی منڈی اوردیگرتمام بڑے تجارتی مراکز بند رہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ ملتان میں بھی تاجر برادی دو دھڑوں میں تقسیم نظر آئی او رمکمل شٹر ڈاﺅن نہ ہو سکا ۔مردان میں ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجروں کی ہڑتال جاری ہے جس کے باعث کاروباری زندگی مکمل طور پر بند رہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی تاجروں اور چیمبر آف کامرس کے درمیان اختلاف کے باعث مکمل شٹر ڈاﺅن نہ ہو سکا ۔صدراسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری یکم اور پانچ اگست کے بجائے تین اگست کوہڑتال کا اعلان کرڈالا۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…