اسلام آباد(نیوزڈیسک)افغان طالبان کے نئے امیر ملا اختر منصور نے کہا ہے کہ افغانستان میں اسلامی نظام لانے تک جدوجہد جاری رکھیں گے ، طالبان اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں۔افغان طالبان کے نئے امیر نے اپنے پہلے آڈیو پیغام میں کہا کہ طالبان اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں ، افغانستان میں اسلامی نظام لانے تک جدوجہد جاری رکھیں گے اگر اختلافات کو ہوا دی گئی تو دنیا مذاق اڑائے گی۔