اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف مقدمے کا چالان منظور کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مقدمے کا چالان تھانہ سول لائن پولیس نے عدالت میں پیش کیا ،رینجر زکے کرنل طاہر کی مدعیت میں دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیاتھا۔چالان کے مطابق ملزم بیرون ملک فرار ہے اور اسے گرفتار نہیں کیا جا سکتا لہذا ملزم کو اشتہاری قرر دیا جائے۔ چالان میں مزید کہا گیا ہے کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87اور 88کے تحت ملزم کو اشتہاری قرار دیا جائے جس پر عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف مقدمے کا چالان منظور کر لیا ہے جبکہ نجی ٹی وی چینل اے نے دعویٰ کیا ہے کہ انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے ملزم کو مفرور بھی قرار دے دیا ہے۔