بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

ن لیگ ، تحریک انصاف میں قربتیں ، عارف علوی ، خواجہ سعد رفیق نے خوب ایک دوسرے کو داد دی

datetime 1  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں محبت کی پینگیں چڑھنے لگیں ، خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں مل جل کر تبدیلی لا سکتے ہیں ، عارف علوی ، خواجہ سعد رفیق کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔تفصیلات کے مطابق ماضی میں ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر چلانے والی جماعتوں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں بھی مفاہمتی سیاست کا رنگ نظر آنے لگا۔مسلم لیگ ن کی حکومت قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک کی واپسی کے لیے بھی کوشاں ہیں۔لاہور میں خواجہ سعد رفیق اور عارف علوی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں دونوں اطراف میں محبت کی بڑھتی پینگیں دیکھنے میں آئیں۔وفاقی وزیر نے عارف علوی کی سکول کی بہتری کے لیے کاوشوں پر تعریف کی اور کہا سیاسی جماعتوں کو قومی اداروں کے لیے متحد ہو جانا چاہئے ، مل جل کر کام کرنے سے تبدیلی لا سکتے ہیں۔اس موقع پر عارف علوی نے خواجہ سعد رفیق کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے
مزیدپڑھیے:والد کی غفلت سے تین سالہ بچہ کار کے نیچے آکر ہلاک
اور محکمہ ریلوے کو خوب داد دی۔ اس سے پہلے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ممبران کو دو بار نوٹسز جاری کیے لیکن وہ استعفوں کی تصدیق کے لیے نہیں آئے ، تصدیق کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…