لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی میں ڈسپلن کو یقینی بنانے کے لئے سخت تنبیہ کا رویہ اپنانے کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عمران خان پارٹی میں موجود بعض رہنماﺅں کے درمیان اختلافات ، دھڑے بندیوں اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے حوالے سے اطلاعات پر سخت پریشان اور ناراض ہیں ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی میں واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا اور آئندہ اس پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اوراتوار کے روز منعقدہ پارٹی اجلاس میں تمام رہنماﺅں کو واضح طو رپر آگاہ کر دیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان پی ٹی آئی کی بطور پارٹی کامیابی کے لئے اتحاد پر زور دیں گے۔