اسلام آباد(نیوزڈیسک) ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو ٹیلی فون کیا۔ دوران گفتگو دونوں رہنماؤں نے پی ٹی آئی کے خلاف تحاریک سے متعلق تبادلہ خیالات کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ تحاریک آئین اور قانون کے مطابق ہیں۔ آئینی اور قانونی طور پر پی ٹی آئی کے ارکان کو پارلیمنٹ میں بیٹھنے کا حق نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے تحاریک واپس نہ لینے سے متعلق حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے پرویز رشید اور خواجہ سعد رفیق کو ایم کیو ایم کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ حکومتی ٹیم ایم کی ایم کے جواب سے حکومت کو آگاہ کرے گی