اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد میں قحبہ خانے چلانے میں بعض سفارتخانے ملوث ہیں، چوہدری نثار

datetime 30  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کا کہنا ہے کہ لاکھوں غیرملکی باشندے ملک میں قیام پذیر ہیں جو غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جب کہ اسلام آباد میں قحبہ خانے چلانے میں بعض سفارتخانے ملوث ہیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ملک میں غیرقانونی و غیر اخلاقی سرگرمیوں میں بڑے بڑے نام ملوث ہیں اگر ایوان اجازت دے تو رپورٹ تیار کر کے ان کے نام پیش کئے جاسکتے ہیں تاہم ایوان میں ان کے نام نہیں لئے جاسکتے جب کہ بعض سفارتخانے قحبہ خانوں کی سرپرستی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند روز قبل اسلام آباد میں ایک کارروائی کے دوران درجنوں غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث خواتین کوحراست میں لیا گیا جب کہ غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث غیرملکی یہاں آ کرشناختی کارڈز،پاسپورٹ حاصل کرتے تھے اور گزشتہ 20، 20 سالوں سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں غیرملکی خواتین غیرقانونی طور پر مقیم ہیں، کسی ملک میں مقیم غیرملکیوں کو اس ملک کے قوانین کا احترام کرناہوتا ہے تاہم قواعدوضوابط مکمل کر کے ملک میں آنے جانے پرکوئی پابندی نہیں۔وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ ملک میں لاکھوں غیرملکی باشندے غیرقانونی طور پر مقیم ہیں جن میں 79 ہزار سے زائد افراد کا تعلق برطانیہ، 52 ہزار سے زائد امریکی، 16 ہزار سے زائد بھارتی اور 17 ہزار کینیڈین باشندے شامل ہیں تاہم غیرقانونی طور پر پاکستان میں آئے غیرملکیوں کے خلاف پالیسی بنائی ہے جسے جلد حتمی شکل دے دی جائے گی جب کہ ای سی ایل، سیکیورٹی ایجنسیز، ویزا پالیسی اور ہتھیاروں سے متعلق نئی پالیسی لارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ایجنسیوں کو ٹریننگ دینے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی، نئی پالیسی کے تحت سیکیورٹی ایجنسیزکوگارڈزکی کلیئرنس، سالانہ اسلحہ ٹریننگ کی تجدید ضروری ہوگی جب کہ سیکیورٹی ایجنسیز ملازمین کوٹریننگ دینے کے لئے پولیس اوردیگر ادارے تیارہیں اوررپورٹس ہیں کہ سیکیورٹی ایجنسیز اپنے ملازمین کا خیال نہیں رکھتیں اوران کے بعض ملازمین ہتھیارتک نہیں چلا سکتے۔چوہدری نثار کا کراچی میں سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے کہنا تھا کہ شہرقائد میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن سے جرائم میں 43 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جب کہ آپریشن کے دوران 58 ہزار603 جرائم پیشہ افراد، 517 بھتہ خور، 118 اغوا کار اور 630 اشتہاریوں کو گرفتارکیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…