اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رینجرز نے گرفتار افراد کی رہائی کے لیے رقم لینے کی خبروں کا نوٹس لے لیا ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ایسی خبریں سامنے آئیں کہ رینجرز کے ہاتھوں گرفتار کیے گئے افراد کی رہائی کے بدلے رقوم طلب کی گئیں۔ شہری رقم کا مطالبہ کرنے والے افراد کی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن پر دیں۔ گرفتار افراد کے اہلخانہ سے رقم لینے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیں گے۔