اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف نے وزراءکو اہم ذمہ داری سونپ دی

datetime 29  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پارلیمانی رہنماؤں نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا وزیراعظم ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں تحریک انصاف کے پارلیمنٹ سے استعفوں اور جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران تمام سیاسی جماعتوں نے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا جب کہ اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) اور ایم کیو ایم کی جانب سے تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کی جو تحاریک جمع کروائیں اس حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ تبادلہ خیال کیا گیا اور تمام جماعتوں نے اس حوالے سے اپنے اپنے موقف کے حوالے سے آئینی اور سیاسی نکات پیش کئے۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے تمام پارلیمانی رہنماؤں کا موقف سننے کے بعد ایم کیو ایم اور جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں سے تحریک انصاف کے خلاف تحاریک واپس لینے کا کہا جس پر دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنی اپنی جماعتوں سے مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے وزراء کو ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ دونوں جماعتوں سے روابط میں رہیں اور انھیں اپنی تحاریک واپس لینے کے لئے آمادہ کرنے کی کوشش کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…