بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت کا میگا کرپشن اسکینڈلز سے لا تعلقی کا اظہار

datetime 29  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے نیب کی جانب سے میگا کرپشن کے الزامات سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے علم میں ایسی کوئی بات نہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب میگا کرپشن کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی۔ سماعت کے موقع پر نیب کی جانب سے 29 میگا اسکینڈلز اور 150 اسکینڈلز کی الگ الگ تفصیلات جمع کرائی گئیں جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہیں کسی بڑی شخصیت کو بچانے کی کوشش تو نہیں کی جا رہی۔ اس موقع پر درخواست گزار اسد کھرل نے عدالت کو بتایا بدعنوانی کے ان 29 مقدمات میں کرپشن کا حجم 562 ارب روپے ہے جس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا تعجب ہے کہ نیب کے اندورنی معاملات غیر تسلی بخش ہیں کیوں ناں نیب کی کارکردگی کی تفتیش وقاقی تحقیقاتی ادارے کے سپرد کر دی جائیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے میگا کرپشن کی معلومات نامکمل ہیں، حکومت کی اولین ترجیح ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہے، جس پر جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کیا حکومت کو علم ہے کہ نیب نامکمل معلومات فراہم کر رہا ہے؟ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر تقرری کے بعد کیسے بری الذمہ ہو سکتے ہیں؟، بتایا جائے کہ نیب قوانین میں چیرمین اور پراسیکیوٹر کو ہٹانے کا کیا طریقہ ہے؟ آئین میں ترمیم کی جا سکتی ہے تو نیب قوانین میں ترمیم نہیں کیوں نہیں ہو سکتی؟۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…