اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

ایم کیو ایم نے کراچی آپریشن کی حمایت کرکے دل جیت لئے

datetime 28  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایم کیو ایم نے کراچی آپریشن کی حمایت کرکے دل جیت لئے ،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی سے ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی جس میں کراچی آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ایم کیو ایم کے وفد نے ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی سے ملاقات کی جس میں خالد مقبول صدیقی ، کنور نوید جمیل اور بیرسٹر سیف سمیت دیگر ارکان شامل تھے جب کہ ملاقات میں سندھ بالخصوص کراچی آپریشن اور امن وامان اور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ نے کہاکہ کراچی آپریشن جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہے اور اس کا مقصد ایم کیوایم سمیت کسی جماعت کو دیوار سے لگانا نہیں بلکہ شہر میں امن کا قیام ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن پر ہر جماعت کے جائز تحفظات دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے تاہم رینجرز کی کارروائیاں قواعد وضوابط کے مطابق ہیں ¾ آپریشن میں رینجرز کا ساتھ دینا ملکی مفاد کا تقاضہ ہے اور یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پرمتحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے کہا کہ آپریشن کے حامی ہیں مگر ہمارے ساتھ زیادتی ہورہی ہے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…