اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک ایک ہفتے کے لئے موخر

datetime 28  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے ارکان کو نااہل قرار دینے سے متعلق تحاریک متفقہ طور پر آئندہ منگل تک موخر تک کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسپیکرایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے پر بحث ہوئی۔ اس موقع پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی ارکان کی رکنیت ختم کرنے کی تحاریک کو ایک ہفتے کے لئے موخر کرنے کی تجویز ایوان میں پیش کی جسے متفقہ طورپرمنظورکرلیا گیا جب کہ قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ نے بھی تجویز کی حمایت کی جس کے بعد پی ٹی آئی ارکان کی رکنیت معطل کرنے کی تحاریک کو ایک ہفتے کے لئے موخر کردیا گیا۔ایوان میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ معاملے کو افہام و تفہیم سے منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں تاہم چاہتے ہیں کہ اپنے اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لیں، اگر تحریک انصاف معاملہ اسمبلی کے باہر حل کرانا چاہتی ہے تو اس کے لئے بھی تیار ہیں جب کہ اس موقع پرتحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے گزشتہ روزاجلاس میں کہا تھا کہ مثبت انداز میں آگے بڑھنا ہے اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ ہم منتخب رکن ہیں اورپارلیمان میں کردار ادا کرنا ہے، اگرایوان سمجھتا ہے کہ ہم ممبرنہیں رہے تو تلوار نہ لٹکائیں بلکہ ابھی فیصلہ کردیں تاہم اسپیکراسمبلی نے جس طرح یہ معاملہ ہینڈل کیا اس پر انہیں داد دیتا ہوں۔متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل کا تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ دھرنا آئین، پارلیمنٹ اور جمہوریت کے حلق میں تلوار تھا اس لئے تحریک انصاف کے ارکان اب خود فیصلہ کریں کہ 40 دن غیرحاضری پر وہ رکن اسمبلی نہیں رہے۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹٰ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ایوان میں قرارداد لائی جائے کہ قانون کی بالادستی ہوگی اور ملک اب آئین کے تحت چلے گا۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…