اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئین کے آرٹیکل 64 کی شق 2 کے تحت 40 دن سے زائد پرغیر حاضر رہنے پر ڈی سیٹ کرنے کے لیے رائے شماری ہو گی۔ایوان سے 40 دن سے زائد غیر حاضر رہنے پر تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے جمیعت علماء اسلام ف اور ایم کیو ایم کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں قراردادیں جمع کرائی گئی تھی جن پر آج رائے شماری ہو گی۔ حکومت کی جانب سے قرارداد کے حق میں ووٹ نہ دیئے جانے کا امکان ہے۔ آئین کے آرٹیکل 64 کی شق 2 کے تحت 40 دن سے زائد غیر حاضر رہنے پر ڈی سیٹ کرنے کے لیے رائے شماری ہو گی۔ فہرست میں عمران خان، شاہ محمود قریشی، شریں مزاری، اسدعمر، شفقت محمود اور عارف علوی سمیت 28 اراکین شامل ہیں۔