اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا عمران خان نے دھرنے کے دوران بڑے لوگوں پر الزام لگائے لیکن ثابت نہ کر سکے اس لئے تحقیقات کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی، ریاست دھرنے کی وجوہات کی تفصیلی تحقیقات کرے۔ سیاست کا راستہ خاردار کانٹوں سے بھرا ہے۔ افتخار چوہدری اب اسی راستے پر چل نکلے ہیں۔ میدان سیاست میں انہیں ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے اس کی ایک جھلک پریس کانفرنس میں بھی نظر آئی۔ یہی نہیں کچھ ایسے ریمارکس بھی تھے جن سے پریس کانفرنس پر عدالت کا گماں ہوا