اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پاک چین اقتصادی راہداری ،نوازشریف کا اہم اعلان

datetime 27  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاک چین اقتصادی راہداری ،نوازشریف کا اہم اعلان،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق انفراسٹرکچر کے تمام منصوبے مکمل کرنے کے ہدف کو ایک سال کم کرتے ہوئے 2017ءتک مکمل کرنے کی ہدایت کردی ،وزیر اعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ جمہوریت کے تمام فریقین سیاسی پختگی اور فراخدلی کا مظاہرہ کریں تاکہ قوم کا وقت چھوٹے موٹے تنازعات کی نذر نہ ہو،مسلم لیگ (ن) اقتدار کے بجائے اقدار کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور پاکستان کے مستقبل کیلئے جمہوریت کو مضبوط کرنے پر توجہ دینے کا یہ بہترین موقع ہے ۔گزشتہ روز وزیراعظم محمد نواز شریف کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقدہوا جس میں وزیر اعظم کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔وزیراعظم نے متعلقہ سرکاری اداروں کو ہدایت دی کہ پاک چین راہداری سے متعلق تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے مالی اور تکنیکی وسائل کی فراہمی میں کمی نہیں آنی چاہیے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس منصوبے کے ذریعے چین کے شہر کاشغر کو پاکستانی ساحلی شہرگوادر کے ساتھ سڑکوں اور ریل کے ذریعے منسلک کیا جائےگا۔حکومت کے ابتدائی اہداف کے مطابق اس راہداری کا مغربی روٹ جو کہ بلوچستان کے راستے گزرنا تھا، کو 2018 میں مکمل ہونا تھا تاہم سوموار کے روز ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم نے اس منصوبے کو مکمل کرنے کے ہدف کو ایک سال کم کر دیا ہے۔وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق وزیراعظم نے یہ بات راہداری منصوبے پر اب تک ہونے والی پیش رفت ا جائزہ لینے کے بعد کہی۔اس پیشرفت کے بارے میں وزیراعظم کو بریفنگ منصوبہ بندی اور ترقیات کے وفاقی وزیر احسن اقبال کی جانب سے دی گئی۔احسن اقبال نے وزیراعظم کو بتایا کہ اس منصوبے سے متعلق بہت سے تعمیراتی منصوبے وقت سے پہلے تکمیل کی طرف جا رہے ہیں ان میں اہم شاہراہیں اور توانائی کے منصوبے شامل ہیں۔اسی بنا پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ وہ شاہراہ قراقرم پر عطا آباد جھیل کے قریب بننے والی سرنگ کا افتتاح اگست کے آخری ہفتے میں کریں گے۔ وزیراعظم کو بتایا گیاکہ پشاور سے کراچی موٹر وے کے بیشتر سیکشنز پر کام کا افتتاح کسی بھی وقت کیا جا سکتا ہے۔ ان میں سکھر، ملتان سیکشن، گوجرہ، خانیوال سیکشن اور لاھور عبدالحکیم سیکشن شامل ہیں۔وزیراعظم کو گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے اور سڑکوں کے بعض دیگر منصوبوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی اور ان پر کام کی رفتار کو سراہا گیا۔علاوہ ازیںوزیر اعظم محمد نواز شریف نے کابینہ ارکان اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سیاسی قیادت کے ایک اعلی سطحی اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے مستقبل میں انتخابی عمل کو مکمل شفاف بنانے کیلئے الیکشن اصلاحات میں تیزی لانے کے احکامات بھی جاری کیے ۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عدالتی کمیشن کی رپورٹ کے بعد جمہوری نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے اجلاس کے شرکا ءپر زور دیا کہ وہ عوامی رابطے بڑھاتے ہوئے ملک کو خوشحالی اور استحکام کی جانب لے جانے والی پارٹی کے ترقی پر مبنی وژن کی پرچار کریں۔انہوںنے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ جمہوریت کے تمام فریقین سیاسی پختگی اور فراخدلی کا مظاہرہ کریں تاکہ قوم کا وقت چھوٹے موٹے تنازعات کی نذر نہ ہو۔وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اقتدار کے بجائے اقدار کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور پاکستان کے مستقبل کیلئے جمہوریت کو مضبوط کرنے پر توجہ دینے کا یہ بہترین وقت ہے۔وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلی سطح اجلاس میں قومی اسمبلی میں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پیش کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ا نکوائری کمیشن کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد سیاسی اور جمہوری نظام کی مضبوطی کے لئے نئے مواقع پیداہوئے ہیں، آئندہ انتخابات شفاف بنانے کے لئے انتخابی اصلاحات کاعمل تیز کیا جائے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آج شروع ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس کے امور پر مشاورت کی گئی۔ وفاقی وزراء اوراہم پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعدحکومتی حکمت عملی پرغور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں جے یو آئی ف اورایم کیوایم کی پی ٹی آئی کے اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک کے معاملات بھی زیرغور آئے، چنداراکین نے تحریک انصاف کواسمبلی سے ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک کو سپورٹ کرنے جبکہ بیشتر نے مخالفت کرنے کی رائے دی۔ اجلاس میں انکوائری کمیشن کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ا نکوائری کمیشن کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد سیاسی اور جمہوری نظام کی مضبوطی کے لئے نئے مواقع پیداہوئے ہیں، مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ کو مزید تقویت ملی ہے، سیاسی جماعتیں نظام کی مضبوطی کے لئے آگے بڑھیں، انکوائری کمیشن رپورٹ کے نتائج کو عوام کے سامنے اجاگر کریں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن قومی اداروں کی مضبوطی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…