اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے نتائج کو عوام کے سامنے اجاگر کیا جائے۔وزیراعظم کی زیرصدارت حکمراں جماعت کے ارکان کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے ارکان کا ڈی سیٹ کرنے اور ملک میں سیلابی صورتحال سے ہونے والے نقصانات سے متعلق امور زیرغور آئے۔ اس موقع پرمسلم لیگ (ن) کے اراکین میں سے اکثریت نے اتحادی جماعتوں کی جانب سے تحریک انصاف کے اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے لئے لائی جانے والی قرارداد کے حق میں ووٹ دینے کی حمایت کی تاہم وزیراعظم نے اجلاس کے دوران ایسی کسی تجویز پردلچسپی کا اظہار نہیں کیا۔وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) قومی اداروں کی مضبوطی کے لئے اپنا بھرپورکردارادا کرے گی، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد (ن) لیگ کے مینڈیٹ کو مزید تقویت ملی ہے اس لئے آئندہ انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے انتخابی اصلاحات کے عمل کو تیز کیا جائے اور جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے نتائج کوعوام کے سامنے اجاگر کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے سیاسی اور جمہوری نظام کی مضبوطی کے مواقع پیدا ہوئے ہیں، سیاسی جماعتیں نظام کی مضبوطی کے لئے آگے بڑھیں