اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

گلیشئرزپگھل گئے ،آسمان برس پڑا،دریاابل پڑے،خنجراب سے کراچی تک پانی ہی پانی

datetime 27  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا،پشاور میں طوفانی بارش کے باعث بڈھنی نالے میں طغیانی اور سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ، تقریبا آدھا شہر پانی میں ڈوب گیا، ہزاروں لوگ محصور ہوگئے، ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی، پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے پشاور اور گرد ونواح میں طغیانی کا الرٹ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں موسلادھار بارش کے باعث بڈھنی نالے میں طغیانی اور سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ،تقریبا آدھا شہر پانی میں ڈوب گیا ہے ۔بڈھی نالے کا پانی چار سدہ روڈ، سردار کالونی، خوشحالی باغ اور دیگر قریبی علاقوں کے گھروں میں 3سے6فٹ تک داخل ہوگیا، بڈھنی نالے کے قریب آباد لو گو ں نے نقل مکانی شروع کردی ،چارسدہ روڈ پر بڈھنی پل کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے، پانی گھروں میں داخل ہونے سے رہائشی گھروں میں محصور ہوگئے جسکے بعد ریسیکیو سرگرمیاں تیز کردی گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق 100 کے قریب خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ،پاک فوج اورریسکیو ادارے مشترکہ طورپر امدادی کار رو ائیو ں میں مصروف ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق بڈھنی نالے میں چارسدہ کےمقام پرپانی کابہاؤ 13ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق ممکنہ نقصانات سے بچنے کیلئے مقامی آبادی اور ضلعی انتظامیہ کو قبل از وقت خبردار کر دیا گیا ہے اور مقامی آبادی کو ضلعی انتظامیہ سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ موسلا دھار بارش سے گلبہار، گلبرگ، صدر، تہکال، وارسک روڈ، دلہ زاک روڈ اور چارسدہ روڈ پر پانی جمع ہوگیا۔ ریلوے اسٹیشن میں بھی بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے جس سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوکر رہ گئی ہے۔شہر قائد میں بارش کے دوران ٹریفک حادثات ،کر نٹ لگنے اور دیگر واقعات میں کمسن بچے سمیت 4افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاپوش نگرکے علاقے ناظم آباد معصوم کالونی میں بارش کے د وران گھر کے باہر کھیلتے ہوئے 10سالہ کرن دختر عبدالغفور کرنٹ لگنے سے جاںبحق ہوگئی جسکی لاش اہل خانہ نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی ،جہاں پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔اورنگی ٹائون کے علا قے طوری بنگش کالونی میں کرنٹ لگنے سے حسن نامی شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قریبی اسپتال پہنچائی گئی جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی،جس اہل خانہ بغیر کارروائی کے لاش لیکر چلے گئے، تاہم پولیس نے واقعہ سے لاعملی ظاہر کردی ۔عیدگاہ کے علاقے بوہرا پیر میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے جھلس کر ایک شخص جاں بحق،جس کی لاش سول اسپتال لائی گئی،جہاں متوفی کی شناخت 40سالہ سلمان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق متوفی کے اہل خانہ بغیر کارروائی کے لاش لیکر چلے گئے۔ موچکو کے علاقے بلدیہ نیول کالونی میں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 58سالہ محمد صدیق موقع پر جاںبحق ہوگیا، حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور ٹرالر لے کر موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاش کو قانونی کارروائی کیلئے سول اسپتال پہنچایا، ایس ایچ او نواز گوندل کا کہنا ہے کہ متوفی بلدیہ رشیدہ آباد کا رہائشی ہے اور کسی کام کے سلسلے میں موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ٹرالر کی زد میں آگیا۔شاہراہ فیصل، کلفٹن،بلوچ کالونی پل،قیوم آباد کورنگی ، ایم اے جناح روڈ،ٹاور،نارتھ ناظم آباد،فائیو اسٹار چورنگی، نارتھ کراچی و دیگر علاقوں میں بارش کے دوران موٹر سائیکلیں سلپ ہونے سے متعدد افراد زخمی ہوئے ،جن کو مختلف اسپتالوں میں طبی ا مداد دی گئی ۔ علاوہ ازیں اتوار کو بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ہےاورصبح 8سے شام 5بجے تک کراچی ایئر پورٹ پر 3.6ملی میٹر، لانڈھی میں 1.5، گلستان جوہر یونیورسٹی روڈپر 7ملی میٹر، گلشن حدید میں 17ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 4ملی میٹر، فیصل بیس میں 6ملی میٹر، مسرور بیس میں 2ملی میٹر اور صدر میں 2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…