اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما حامد خان کا کہنا ہے کہ انتخابی دھاندلی میں سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کا کوئی کردار نہیں۔ جہانگیر ترین کی غلطیوں نے تحریک انصاف کو یہ دن دکھایا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما حامد خان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کے الزامات غلط نہیں ہم انھیں ثابت نہیں کرسکے یہ ہماری ناکامی ہے،انتخابی دھاندلی میں سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کا کوئی کردار نہیں تھا۔ ایک ٹی وی اینکر کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہاہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے پیرا گراف 534 کو نظریہ ضرورت سمجھا جا سکتا ہے۔حامد خان نے مزید ایک انٹڑویو میں کہاکہ نظریہ ضرورت کا اسے علم ہوگا جو نظریہ ضرورت والوں کے ساتھ رہا ہوگا۔جہانگیر ترین اپنی غلطیاں چھپانے کے لیے الٹی سیدھی باتیں کررہے ہیں۔جہانگیر ترین کی غلطیوں نے تحریک انصاف کو یہ دن کھایا۔