گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 100میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے جوشام 5 بجے تک جاری رہے گی۔مسلم لیگ ن کے چودھری اختر علی اور پی ٹی آئی کے احسان ورک میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چودھری شمشاد احمد خاں کے قتل کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی تھی جس پر ان کے بھائی چودھری اختر علی خان مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے امیدوار چودھری احسان اللہ ورک کے مابین سخت مقابلہ ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار رانا شہباز خاں بھی سیٹ جیتنے کیلئے زور آزمائی کریں گے۔