صنعا(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کا کہنا ہے کہ وہ پانچ دنوں کے لیے یمن میں باغیوں پر بمباری کرنا بند کر دے گا تاکہ عام شہریوں تک ضروری امداد پہنچ سکے۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق، جنگ بندی اتوار اور پیر کی درمیانی شب سے نافذالعمل ہوگی۔تاہم اتحاد کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے دوران حوثی باغیوں کی جانب سے کی جانے والی ’عسکری نقل و حرکت‘ پر اس کے خلاف کارروائی کا حق اسے حاصل رہے گا۔جنگ بندی کا یہ اعلان تعز صوبے میں فضائی حملوں کے بعد ہوا ہے جہاں عام شہریوں سمیت 120 لوگوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق جمعے کواتحادی فوج کی جانب سے داغے جانے والے میزائلوں نے بحیرہ احمر کے شہر موخع میں ایک رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا جس سے عمارتیں زمیں بوس ہو گئیں۔ہلاک ہونے والوں میں بورھے اور بچے بھی شامل ہیں۔طبی امداد کے علاوہ دوسری ضروری اشیا کی زبردست قلت محسوس کی جا رہی ہے،رضاکار طبی ادارے ڈاکٹرز وداؤٹ بورڈر کے حسن بوسینین نے کہا: ’اس سے یہ واضح ہے کہ اتحادیوں کی جانب سے فضائی حملے کے کیا رجحانات ہیں۔‘انھوں نے مزید کہا کہ ’اب وہ گھر، بازار اور ہر چیز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔‘تائز کے ایک رہائشی عبدالقادر الجنید نے بی بی سی کو بتایا کہ انتہائی بنیادی ضرورتوں کی شدید قلت ہے جن میں ڈیزل اور سبزیاں شامل ہیں۔انھوں نے کہا: ’ہمارے یہاں بجلی منقطع ہے۔ انٹرنیٹ نہیں ہے۔ ہر چیز منقطع ہے۔‘رضاکار امدادی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ یمن پر پابندی نے انسانی بحران کو ابتر بنا دیا ہے۔ ملک کی ڈھائی کروڑ آبادی میں سے 80 فی صد سے زیادہ افراد کو کسی نہ کسی قسم کی امداد کی ضرورت ہے۔سعودی عرب کا کہنا ہے کہ باغی فضائی حملوں سے بچنے کے لیے رہائشی علاقوں میں پناہ لے رہے ہیں۔یمن میں جاری جنگ کے نتیجے میں بیشتر لوگوں کو کسی نہ کسی قسم کی امداد کی ضرورت ہے،لیکن اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ آبادی والے علاقوں میں بمباری کرنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔یہ غیر متوقع جنگ بندی اس وقت شروع ہوء? جب یمن کے صدر منصور ہادی نے سعودی عرب کے شاہ سلمان پر اس کے لیے زور دیا۔اس ماہ کے آغاز میں بھی اقوام متحدہ کی ثالثی میں ایک ہفتے کے لیے جنگ بندی کا اعلان ہوا تھا جو ناکام رہی۔یمن میں جاری جنگ کے دوران ابھی تک کم از کم 1693 شہری مارے جا چکے ہیں جبکہ 4000 زخمی ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ زیادہ تر نقصان فضائی حملوں کی وجہ سے ہوا ہے۔
یمن میں پھر بمباری ’120‘ افراد ہلاک، سعودی عرب کا جنگ بندی کا اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘
-
پنجاب میں عیدالاضحیٰ تعطیلات کا اعلان، سرکاری دفاتر بند رہیں گے
-
8سالہ پاکستانی نژاد بچے نے ناسا کی غلطی پکڑلی، ایجنسی کا نشاندہی پر شکریہ
-
سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
محمد عامر کی شاہین آفریدی کے بارے میں تین سال قبل کی گئی بات سچ ثابت ہوگئی
-
بجلی کے بل پر کیو آر کوڈ کی آڑ میں صارفین کی معلومات چوری ہونے کا خدشہ،پاورڈویژن نے ایڈوائزری جاری...
-
ٹرمپ نے بیٹے کی شادی میں شرکت سے انکار کیوں کیا؟ وجہ سامنے آگئی
-
ایف آئی اے کی کارروائی، آسٹریلیا جاکر ہم جنس سے شادی اور سیاسی پناہ کی کوشش کرنیوالا پاکستانی گرفتار
-
بجٹ سے پہلے بڑا دباؤ، سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ اور پنشن بحالی کا مطالبہ
-
ایران نے امریکہ سے مذاکرات کے لیے وفد کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
16سالہ کینسر کی مریضہ سے اجتماعی عصمت دری
-
بغیر کسی ایڈوانس کے مفت میں خواتین کو پنک اسکوٹیز دے رہے ہیں، بڑا اعلان
-
پاکستان میں چاندی کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ نئی قیمت جاری
-
بلاول بھٹو کا خود گاڑی چلاتے ہوئے ای چالان ہو گیا



















































