واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ انصاف کوسابق امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کے خلاف مجرمانہ غفلت کی کارروائی شروع کرنے سے متعلق درخواست موصول ہوگئی ہے۔امریکی اخبارکے مطابق امریکی انسپکٹرجنرل آف انٹیلی جنس کمیونٹی نے امریکی کانگریس کوایک خط ارسال کیاہے جس میں لکھا گیاہے کہ سابق امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے اپنے دوروزارت میں ذاتی ای میل اکاوئنٹس سے 4ایسی ای میلزکی تھیں جن میں خفیہ اطلاعات موجودتھیں۔ ہلیری کلنٹن نے یہ ای میلزاس وقت کیں جب وہ امریکی وزیرخارجہ کے منصب پرفائز تھیں۔مائیک فینگ پر جنوبی افریقہ میں ہونے والا شارک مچھلی کا حملہ لائیو ٹی وی پر لوگوں نے دیکھا،دریں اثنا آسٹریلیا کے ایک سرفر جن پر جنوبی افریقہ میں ہونے والا شارک مچھلی کا حملہ لائیو ٹی وی پر لوگوں نے دیکھا تھا لیکن وہ بچ گئے، انھوں نے ایک مرتبہ پھر سمندر کا رخ کیا ہے۔چونتیس برس کے مائیک فینگ نے ہفتے کی صبح نیو شمالی ساؤتھ ویلز میں ٹویڈ ہیڈز کے مقام پر اپنے گھر سے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی اور کہا ’میں پھر سے سرف کر رہا ہوں۔ بہت اچھا لگ رہا ہے۔‘