سیالکوٹ (نیوزڈیسک)بھارت نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چریکوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ہے ، بھارتی فائرنگ سے مقامی رہائشی شدید زخمی ہو گیا۔عسکری حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے آج صبح چریکوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ، بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز کی جانب سے رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔بھارتی فورسز کی فائرنگ سے پولاس گاں کا رہائشی محمد وسیم گردن پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک بھینس بھی ہلاک ہو گئی ۔ پاکستانی فورسز نے بھارتی جارحیت کا موثر انداز میں جواب دیا۔